لاہور(پی این آئی)گزشتہ 16ماہ میں ملک بھرمیں چینی کی فی کلو قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ 100روپے والی چینی ملک بھرمیں 160روپے کلو تک فروخت ہونے لگی ،16ماہ میں چینی کی قیمت 90سے بڑھ کر 160روپے کلو تک پہنچ گئی۔
چینی کی ایکس مل قیمت 152روپے جبکہ ہول سیل میں 157روپے کلو تک پہنچ گئی ۔چینی پر منافع خور عوام سے یومیہ ایک ارب روپے اضافی وصول کررہے ہیں،ملک میں 20لاکھ ٹن سے زائد چینی کا ذخیرہ موجود ہے،ذخیرہ اندوزی اور سٹے بازی چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات ہیں، سٹے باز مستقبل کے سودوں میں چینی کی قیمت متواتر بڑھائے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں