کراچی (پی این آئی) پاکستان میں سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 25 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 257روپےبڑھ کر 193158روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ پاکستان کے برعکس عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ، فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کمی کے بعد1994 ڈالر ہوگئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں