لاہور(پی این آئی )ترجمان پی ڈی ایم اے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے، ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہناتھا کہ گنڈا سنگھ کے مقام سے 69 ہزار 220 کیوسک کا ریلا گزر رہاہے ،آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گنڈا سنگھ پر درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے ، بھارت کی جانب سے بیس اگست تک مزید پانی چھوڑ ے جانے کا خدشہ ہے ۔دوسری جانب واپڈا ذرائع کا کہناہے کہ کئی سال بعد ڈیموں میں پانی کی آمد بہتر رہی ، تربیلا ار منگلا ڈیم پانی سے مکمل بھر گئے ہیں ،اس سال وافر مقدار میں سستی ہائیڈل بجلی میسر ہو سکے گی ،زراعت کیلئے بھی پانی وافر مقدار میں دستیاب ہو گا ، تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد دو لاکھ بیس ہزار ، اخراج ایک لاکھ 99 ہزار 600 کیوسک رہا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں