سریے کی فی ٹن قیمت میں ہزاروں روپے کا ہوشربا اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی)ملک میں تعمیراتی سریے کی فی ٹن قیمت میں 10 ہزار روپے اضافہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 10 ہزار روپے فی ٹن اضافے کے بعد ملک میں تعمیراتی سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 80 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ ڈالر کے بڑھتے ہوئے بھاؤ کی وجہ سے لوہے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ قیمتیں مزید بڑھنے کا بھی خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close