اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں جہاں ایک طرف ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا وہیں دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ 16 ماہ کے دوران پاکستانی روپے کی تشویش ناک بے قدری کی وجہ سے ایک ایسی غیر ملکی کرنسی بھی ہے جس کی پاکستان میں قیمت 1 ہزار روپے کی سطح کے قریب جا پہنچی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملکی کرنسی مارکیٹ میں کویتی دینار مہنگی ترین کرنسی بن گیا ہے۔
پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں کویتی دینار اس وقت 936 روپے کی قیمت میں دستیاب ہے۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان میں سب سے خریدی اور فروخت کی جانے والی غیر ملکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں بھی اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں