چینی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

اسلام آباد(پی این آئی)میٹھی چینی کی مٹھاس کم ،حیدرآباد میں چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، فی کلو چینی کی قیمت میں اچانک 20 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد قیمت 140 سے بڑھ کر 160 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران حیدرآباد میں چینی کی قیمت 140 سے بڑھ کر 160 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی جو کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں 125 سے 140 روپے فی کلو تھی جبکہ رواں برس جنوری کے پہلے ہفتے میں چینی 87 سے 100 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close