پاکستان کی چین کو برآمدات میں35.1 فیصد اضافہ، دیگر ملکوں کے ساتھ کتنا اضافہ ہوا؟

لاہور(آئی این پی)رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں پاکستان کی چین کو ایکسپورٹ میں 35.1فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کا مالیت میں حجم 168.5ملین ڈالر رہا جبکہ اس سے گزشتہ سال اسی مدت برآمدات 124.7ملین ڈالر تھیں۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2023میں پاکستان کی ایکسپورٹ مجموعی طور پر 2,057ملین ڈالر رہیںجو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 8.57فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں ہے۔

گزشتہ سال ایکسپورٹ2,250 ملین ڈالر تھیں۔ اس کے باوجود، چین ان ممالک کی فہرست میں سب سے آگے ہے جہاں پاکستان کی ایکسپورٹ نے غیر معمولی ترقی کا مظاہرہ کیا ہے۔جن دیگر ممالک کوپاکستان سے ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ان میں برطانیہ 4.9%، سپین 7.2%، اٹلی 8.6%، سعودی عرب 8.4%، کینیا 19.8%، ترکی 26.7%، ملائیشیا 9.7%، عمان 22.5%، اور قطر 32%شامل ہیں۔ جولائی 2023 میںپاکستان کی امریکہ کو ایکسپورٹ میں 19.0فیصد کی کمی واقع ہوئی جو کہ 408.3 ملین ڈالر بنتی ہے جبکہ جولائی 2022ء میںایکسپورٹ کا حجم506.6ملین ڈالر تھا۔ ہالینڈ کو پاکستان کی ایکسپورٹ میں 18.4فیصد، جرمنی کی 36.1فیصد، یو اے ای کی 19.4فیصد، افغانستان کی 4فیصد، بیلجیئم کی 10.7 فیصد، بنگلہ دیش کی 41.3 فیصد، فرانس کی 5.9فیصد اور پولینڈ کو ایکسپورٹ میں 14.3فیصد کمی واقع ہوئی۔ٹڈیپ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022-23 میں پاکستان کی مجموعی ایکسپورٹ 7,300.13 ملین ڈالر رہیںجو کہ 7.3 بلین ڈالر کے برابر ہے، اسی ٹائم فریم کے اندر پاکستان کی کل امپورٹ8,019.58 ملین ڈالر رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close