وسط ایشیا کی بڑی ائرلائن کا پاکستان کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

باکو / اسلام آباد(آئی این پی) آذربائیجان کی ایئرلائنز نے پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔آذربائیجان کی قومی ایئرلائن ازل نے پاکستان کیلیے براہ راست پروازیں بیس ستمبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق باکو سے اسلام آباد کے ساتھ پاکستان کے بڑے شہروں لاہور اور کراچی کے لیے بھی پروازیں چلائی جائیں گی۔

باکو سے اسلام آباد کی پروازیں بدھ اور ہفتہ کوچلیں گی جبکہ باکو سے لاہور کیلیے پروازیں پیر اور جمعہ اور کراچی کیلیے جمعرات و اتوار کو چلائی جائیں گی۔ایئرلائن نے صارفین کیلیے موبائل ایپلیکیشن اور ویب سائٹ کے ذریعے صارفین کیلیے ٹکٹ بکنگ کی سہولت بھی متعارف کرائی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close