بجلی کے بلوں میں اضافی چارجز کی وصولی کالعدم قرار، عدالت کا بڑا فیصلہ آگیا

لاہور (پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزاروں سے بجلی بلوں میں اضافی چارجز وصول کرنے سے روکتے ہوئے نیپرا کو فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے محمدحسین اوردیگرکی درخواستوں پر سماعت کی۔

درخواست گزاروں کے وکلا ء نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں اضافی چارجز وصولی کالعدم قرار دی ہے لیکن عدالتی فیصلے کے باوجود دوبارہ بجلی بلوں میں اضافی چارجز بھیج دیئے گئے ہیں۔استدعا ہے کہ بلوں کی عدم ادائیگی پر بجلی میٹرز کاٹے جانے کا خدشہ ہے، عدالت بجلی کے بلوں میں اضافی چارجز کی وصولی روکنے کا حکم دے۔عدالت نے بجلی کے بلوں میں اضافی چارجز وصول کرنے سے روکتے ہوئے درخواستیں نیپرا کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ نیپرا عدالت عالیہ کے فیصلے کی روشنی میں بجلی بلوں کے ایشوز پر فیصلہ کرے۔عدالت نے نیپرا کو عدالت عالیہ کے فیصلے کی روشنی میں بجلی بلوں کے ایشوز پر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواستیں نمٹا دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close