پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں، موٹر سائیکل، رکشے والے پریشانی میں مبتلا ہو گئے

لاہور(آئی این پی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا سن کر پمپ مالکان نے ملک کے مختلف شہروں میں پٹرول کی فروخت بند کر دی، جہاں پٹرول مل رہا ہے وہاں عوام کا رش لگ گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے، قیمتیں بڑھنے کی خبر آنے کے بعد مختلف شہروں میں پٹرول پمپ مالکان نے پٹرول کی فروخت بند کر دی، جن پمپس پر پٹرول مل رہا ہے وہاں شہریوں کی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔

موٹرسائیکل کے لیے 300، گاڑی کے لیے ایک ہزار سے زیادہ کا پٹرول نہیں دیا جا رہا، شہر کے متعدد پٹرول پمپس بند ہونے کے باعث عوام پریشان ہیں جب کہ انتظامیہ بھی غائب ہے۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے مدت ختم ہونے سے قبل پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے90 پیسے سفی لیٹر اضافہ کیا تھا۔اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 272 روپے 90 پیسے ہوگئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close