پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج پھر ردو بدل ہوگا۔ تفصیلات کےمطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری آج وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی یا اُن میں اضافہ ہوگا فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی، حتمی منظوری نگران وزیراعظم دینگے،مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 14 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18روپے تک اضافہ بنتا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 21 جولائی کے مقابلے میں تین ڈالر فی بیرل زیادہ ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close