ڈالر کی لمبی چھلانگ قیمت میں بھاری اضافہ

کراچی (پی این آئی) انٹر بینک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ ہواہے جس کا اثر براہ راست عوام پر مہنگائی کی صورت میں آئے گا ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 291 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اڑھائی روپے مہنگا ہونے کے بعد 300 روپے کی حد عبور کر گیاہے ۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم نے چارج سنبھال لیاہے اور اب وزیر خزانہ کی تعیناتی کو لے کر مارکیٹ میں چہ مگوئیاں ہیں کہ نئے وزیر خزانہ آ کر کیا پالیسی اپناتے ہیں جس کے باعث ڈالر دباؤ کا شکار ہے جبکہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمت میں بھی اضافہ ہواہے جس سے اب پاکستان کو زیادہ ڈالر کی ادائیگی کرنا ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں