عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں کتنی کمی ہوگئی؟ اہم خبر آگئی

نیویارک(پی این آئی )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ برنٹ آئل مارکیٹ میں آج ایک فیصد کمی کے بعد خام تیل کی قیمت 85.74 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل 1.3 فیصد کم ہو کر 82.12 ڈالر فی بیرل رہا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔عالمی میڈیا کے مطابق گلوبل بینچ مارک برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت جنوری 2023 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جس کی بنیادی وجوہات میں امریکی ایندھن کے ذخائر اور روس اور سعودی عرب کی جانب سے پیداوار میں کمی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں