پیٹرول 20 روپے تک مزید مہنگا؟

لاہور(پی این آئی) ملک پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پھر سے بڑھنے کا امکان ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے اور 15 اگست سے پیٹرول کی قیمت میں مزید 15روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے تک اضافےکا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں 5 ڈالر فی بیرل اضافہ ہونے سے خام تیل کی قیمت 86 ڈالر سے بڑھ کر 91 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے اور خام تیل پر پریمیئم چارجز 2 ڈالر فی بیرل الگ ہیں۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں تیار ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت بھی 5 ڈالر اضافے سے 97 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 102 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ اگر یہ ہی قیمت برقرار رہی تو موجودہ ریٹ کے حساب سے پاکستان میں پیٹرول 15 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 20 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کے امکانات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close