اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان ریفائنری نے روسی تیل کی درآمد روکنے کی تردید کر دی۔ پاکستان آئل ریفائنری کی جانب سے جاری کیے گیے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ روسی تیل کامیابی سے ریفائننگ کے مرحلے سے گزرا، بہتر کاروباری شرائط پر تیل ملا تو دوبارہ ریفائننگ کی جائے گی۔
اس سے پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان نے روس سے خام تیل کی امپورٹ عارضی طور پر معطل کردی۔ ریفائنریز ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے روسی خام تیل امپورٹ عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔ انڈسٹری ذرائع کا کہنا تھا کہ11 اور 26 جون کے 2 جہازوں کے ذریعے امپورٹ کے بعد کوئی روسی تیل جہاز پاکستان نہیں آیا۔ واضح رہے کہ آج سے چند روز قبل سابق وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ روسی تیل سے فائدہ آنے والے دنوں میں پہنچے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی پابندیوں کی وجہ سے جرمانے کا مسئلہ 10 سال قبل ہی حل کر لیا تھا۔ پاکستان کو توانائی کی ضرورت ہے اور پابندیاں عائد ہوئے بغیر مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔مصدق ملک کا کہنا تھا کہ آزربائیجان سے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو آیا کرے گا، ہماری مرضی ہو گی ہر ماہ لیں یا نہ لیں۔ ایل این جی کارگو مہنگا ہونے پر اس کارگو کو ترک کر سکتے ہیں۔ تیل اور گیس کی تلاش کیلئے نئے بلاکس کی بولیاں کرائیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ ایران پاکستان گیس لائن منصوبے پر پاکستان پر جرمانے کی خبریں درست نہیں۔
ایران پاکستان منصوبے کا حل چاہتے ہیں. منصوبے پر ایرانی سفیر سے بات چیت کر رہے ہیں۔روسی تیل کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روسی تیل سے ابھی عوام کو فائدہ نہیں پہنچا .لیکن آنے والے دنوں میں پہنچے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں