کراچی (پی این آئی) توانائی کے شعبے کے ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ریفائننگ کے عمل سے پیٹرول سے زیادہ فرنس آئل حاصل کرنے کے بعد پاکستان نے روس سے خام تیل کی درآمد معطل کر دی ہے۔۔۔۔۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی ریفائنری نے زیادہ روسی تیل پراسیس کرنے سے انکار کردیا تھا، کیونکہ اس نے عریبین خام تیل کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ فرنس آئل کے ساتھ کم پٹرول حاصل کیا۔۔۔۔
اس طرح روسی خام تیل کو پاکستان میں قابل استعمال بنانے کے اخراجات توقع اور اندازے سے کہیں زیادہ بڑھ گئے۔۔۔انہوں نے مزید کہا کہ روسی خام تیل کی درآمد کے فوائد محدود ہیں۔۔۔۔۔بعض ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ روسی تیل سے مٹی کا تیل اور بحری جہازوں کے لیے جیٹ فیول کی پیداوار کم ہوئی ہے جو کہ ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں