چینی مزید مہنگی ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پشاور میں چینی مہنگی ہو گئی ، فی کلو چینی 160 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے اضافہ کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ہول سیل میں فی کلو کی قیمت 146 فی کلو ہو گئی ہے۔ جبکہ پرچون میں چینی 160 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ چینی کے 50 کلو کے تھیلے میں 4 روز کے دوران 650 روپے کا اضافہ ہوا ، ڈیلرز کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ڈیلرز کو وافر مقدار میں چینی فراہم نہیں کی جارہی ، چینی کی افغانستان اسمگلنگ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ڈیلرز نے چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close