پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اچھی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) ترجمان اوگرا نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کسی قسم کی قلت کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

انہوں نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ ملک میں پیٹرول کی کوئی قلت نہیں، ملک میں پیٹرول کا وافر ذخیرہ موجود ہے، ملک میں پیٹرول کا 4لاکھ ٹن کا ذخیرہ موجود ہے۔ اسی طرح 70ہزار ٹن پیٹرول کے مزید جہاز لنگر انداز ہورہے ہیں۔دوسری جانب وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ روسی تیل سے عوام کو ابھی فائدہ نہیں پہنچا تاہم آنے والے دنوں میں پہنچے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بطور وزیر مملکت پیٹرولیم وزیر نے میری بہت سپورٹ کی، 14 ماہ میں سسٹم میں 16 کروڑ 40 لاکھ مکعب فٹ گیس یومیہ شامل کی ، 13 کروڑ 20 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس مزید 6 ماہ میں شامل ہوجائیگی۔آذربائیجان سے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو آیا کرے گا، ہماری مرضی ہوئی ہر ماہ لیں یا نہ لیں، ایل این جی کارگو مہنگا ہونے پر اس کارگوکو ترک کر سکتے ہیں۔ تیل اور گیس کی تلاش کے لیے نئے بلاکس کی بولیاں کرائیں گے، ملک میں ٹائیٹ گیس کی پالیسی بھی لارہے ہیں۔

مشرق وسطیٰ کے ایک ملک کی مدد سے 12 ارب ڈالر تک لاگت سیریفائنری لگے گی جب کہ روسی تیل سے ابھی عوام کو فائدہ نہیں پہنچا آنے والے دنوں میں پہنچے گا۔مصدق ملک نے کہا کہ ایران پاکستان گیس لائن منصوبے پرپاکستان پرجرمانے کی خبریں درست نہیں، پاکستان نے عالمی پابندیوں کے باعث جرمانے کا مسئلہ 10 سال قبل ہی حل کرلیا تھا، پابندیاں عائد ہوئے بغیر مسئلے کا حل چاہتے ہیں، ہم ایران پاکستان منصوبے کاحل چاہتی ہیں، اس منصوبے پر ایرانی سفیر سے بات چیت کر رہے ہیں، پاکستان کو توانائی کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close