کراچی (پی این آئی) سونے کی قیمتوں میں یکدم بڑا اضافہ کر دیا گیا۔۔ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1100 روپے کے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 90 ہزار 501 روپے پر پہنچ گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 1926 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں