عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا ، فی یونٹ میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد(پی این آئی)نیپرانے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 81پیسے فی یونٹ اضافے کی منظور ی دےد ی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کے ماہانا فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا ہے۔ سی پی پی اے جی نے ایک روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق صرف اگست کے بلوں پر ہوگا صارفین سے مئی کے ایف سی اے کی مد میں ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا۔

نیپراکے مطابق جون کے ایف سی اے مئی کی نسبت صارفین سے 9 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا، نیپرااطلاق ڈسکوز کے صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا، نیپرابجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہو گا،

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close