راولپنڈی (پی این آئی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) نے اپنی بہترین کارپوریٹ گورننس کے طریقوں کے حصے کے طور پر سال 2023 کے لیے اپنی دوسری کارپوریٹ بریفنگ کا انعقاد کیا۔ ایف ایف سی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے 12 سال تک مسلسل پہلی 25 کمپنیوں میں سے پہلی کمپنی کے طور پر تسلیم کیا ہے جس کی وجہ کمپنی کا بہترین کوڈ آف کارپوریٹ گورننس، عمدہ کارکردگی اور موثر انتظام ہے۔
اسی پس منظر میں FFC کے کارپوریٹ ہیڈ آفس، راولپنڈی میں 30 جون 2023 کو ختم ہونے والے ششماہی سال کے لیے کارپوریٹ بریفنگ منعقد کی گئی۔ تمام خواہشمند اسٹیک ہولڈرز کو ورچوئل رسائی بھی فراہم کی گئی۔ کیپیٹل مارکیٹ کے ممتاز تجزیہ کاروں اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے معززین بھی تقریب میں شریک تھے ۔ کمپنی سیکرٹری ایف ایف سی، بریگیڈیئر عرفان خان (ریٹائرڈ) نے بریفنگ کا آغاز کیا اور ایوان کو تقریب کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ سید عاطف علی نے ہاؤس کو ایف ایف سی کی 2023 کی ششماہی کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی اور کمپنی کی کارکردگی کے اعلیٰ معیار اور مستقل آمدنی کے حصول کے عزم کا یقین دلایا۔ کمپنی سکریٹری نے بریفنگ کا اختتام کیا اور اپنے اسٹیک ہولڈرز کے لیے مسلسل بہتری کو یقینی بنانے میں کمپنی کی ثابت قدمی کو مزید یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا –
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں