پاکستان سٹاک مارکیٹ بُری طرح کریش کر گئی

اسلام آباد (پی این آئی) اسٹاک مارکیٹ بری طرح کریش کر گئی، کرنسی مارکیٹ میں روپیہ بھی کمر ٹوٹ گئی، ڈالر بھی ٹرپل سینچری کے قریب پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان ہوگیا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج ٹریڈنگ سرمایہ کاروں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوئی اور 956 پوائنٹس کی گراوٹ کا شکار ہوئی، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا اختتام 47 ہزار 429 پوائنٹس کی سطح پر ہوا۔اس سے قبل بازار حصص میں لین دین کے دوران ایک وقت پر 514 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 47 ہزار 871 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، سٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان ہوا ہے۔ دوسری جانب روپے کی قدر گرنے کا سلسلہ جاری، امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 48 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 287 روپے 91 پیسے پر بند ہوئی ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے 50 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 295 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں