ہنڈا موٹرسائیکل رکھنے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) اٹلس ہنڈا لمیٹڈ نے یوم آزادی کے ہنگام مفت بائیک انسپکشن کی آفر متعارف کرا دی۔اٹلس ہنڈا کی طرف سے مخصوص14پوائنٹ فری چیک اپ کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ آفر 7 سے 12اگست تک کمپنی کے 4ایس سروس سنٹرز پر دی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اٹلس ہنڈا کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ آفر ہنڈا کے تمام بائیک ماڈلز کے لیے ہے۔رپورٹ کے مطابق لوگ گاہے فری چیک اپ کا مطلب مفت ٹیوننگ لیتے ہیں تاہم اس کا یہ مطلب نہیں ہے۔ اس آفر میں ہیڈ لیمپ، سپارک پلگ اور بریک شو وغیرہ کی انسپکشن کی جائے گی۔ جب فری چیک اپ ہو گا تو مکینک آپ سے پوچھے گا کہ آپ بائیک کے مذکورہ پارٹس تبدیل کرانا چاہتے ہیں؟ اس موقع پر مکینک آپ کو یہ نہیں بتائے گا کہ ان پارٹس کی کیا قیمت ہو گی۔ جب وہ پارٹس بدل چکا ہو گا، تب آپ کے پاس بل لے کر آئے گا۔ چنانچہ اس حوالے سے محتاط رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close