کراچی (پی این آئی) سونے کی فی تولہ قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی۔۔۔ پاکستان میں سونے کی قیمت میں 1100 روپے فی تولہ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1100 روپے کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 21 ہزار 700 جبکہ دس گرام کی قیمت 943 روپے کی کمی کے بعد 1 لاکھ 90 ہزار 72 روپے پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 1940 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں