عوام کیلئے بری خبر، چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد(پی این آئی) ملک کےمختلف حصوں میں ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کے باعث چینی کی قیمت میں خود کار اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق چینی کی فی کلو قیمت 165 روپے تک پہنچ گئی ہے،ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹ پر کنٹرول نہ ہونے کے سبب چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے ،متعدد آن لائن سٹورز،

مارٹس اور سپر سٹورز پر بھی چینی 155 سے 165 روپے فی کلو پر فروخت کی جا رہی ہے،کراچی ہول سیلرز گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رؤف ابراہیم کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک دو روز میں چینی کی ہول سیل قیمت 8 روپے فی کلو اضافے کے بعد 143 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے،جولائی کے پہلے ہفتے میں یہ قیمت 131 سے 132 روپے فی کلو تھی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں