لاہور(پی این آئی) اٹلس ہنڈا لمیٹڈ نے اپنی موٹرسائیکلز کے لیے صفر مارک اپ انسٹالمنٹ پلان کا اعلان کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق یہ آفر صرف ایم سی بی بینک کے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے ہے۔
کمپنی کی طرف سے یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ وہ اپنی کون کون سی موٹرسائیکلز صفر سود پر ایم سی بی کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کو دے رہی ہے۔تاہم غالب امکان یہی ہے کہ ہنڈا سی ڈی 70اس آفر میں دی جائے گی جو کمپنی کی مقبول ترین موٹرسائیکل ہے۔رپورٹ کے مطابق ملکی ناگفتہ بہ معاشی صورتحال اور دیگر کئی عوامل کے پیش نظر ملک میں موٹرسائیکلز کی فروخت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی اے ایم اے) کے مطابق ملک میں جون 2023ءمیں مئی 2023ءکی نسبت موٹرسائیکلز کی فروخت میں 15فیصد کمی آئی۔ اٹلس ہنڈا،جو پیداوار اور سیلز کے حجم کے اعتبار سے پاکستان کی سب سے بڑی بائیک میکر ہے، کی صرف 75ہزار 56بائیکس فروخت ہوئیں، جو ماہانہ بنیاد پر 14فیصد کم تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں