چینی کی فی کلو قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) ہول سیل مارکیٹ میں دو دن میں چینی کی 100 کلو کی بوری 800 روپے مہنگی ہوگئی، جوڑیا بازار میں فی کلو چینی کی قیمت دو دن میں 8 روپے بڑھ گئی، ہول سیل میں چینی 143 روپے اور عام دکانوں پر 155 روپے فی کلو ہوگئی۔کراچی میں چینی کی قیمت میں مزید 8 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔

ہول سیل مارکیٹ میں 100 کلو گرام کی بوری کی قیمت میں دو روز کے دوران 800 روپے بڑھ گئی۔تاجروں کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں چینی 143 روپے اور عام دکانوں پر 155 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔جوڑیا بازار کے تاجر کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت میں اضافے میں سٹے باز اور ذخیرہ اندوز مافیا ملوث ہے، حکومت کی رٹ نظر نہیں آرہی، کراچی سے لاہور دو درجن لوگ واٹس ایپ گروپس پر چینی مہنگی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close