تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)عالمی منڈی میں 4 ماہ بعد تیل کی قیمتیں اپنی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اکتوبر کیلئے برینٹ کروڈ آئل 44 سینٹ یا 0.5 فیصد اضافے کیساتھ 85.35 ڈالر فی بیرل، یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ ستمبر کیلئے 48 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے کیساتھ 81.85 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔

امریکی پیٹرولیم انسٹیٹیوٹ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ 28 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں یو ایس کروڈ انوینٹریز میں 15.4 ملین بیرل کی کمی ہوئی،نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق  اگر امریکی حکومت کے اعداد و شمار امریکی پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ ڈرا ڈاؤن نمبر سے مماثل ہیں تو یہ 1982 کے ریکارڈ کے مطابق امریکی خام تیل کی انوینٹری میں سب سے بڑی گراوٹ کی نشاندہی کرے گا۔ پیٹرول کی انوینٹریز میں 17 لاکھ بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے

جہاں امریکی پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 13 لاکھ بیرل کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا تھا،ڈسٹلیٹ اسٹاک میں 51 لاکھ بیرل کی کمی واقع ہوئی جس کیلئے تجزیہ کاروں نے ایک لاکھ 12 ہزار بیرل کا تخمینہ لگایا تھا،ان دونوں پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا میں ایندھن کی فوری طلب ہے۔ دیگر خطوں میں خام تیل کی انوینٹریوں میں بھی کمی آنا شروع ہو گئی ہے کیونکہ سپلائی، ڈیمانڈ سے کم ہو گئی ہے جو کہ سعودی عرب کی جانب سے پیداوار میں گہری کٹوتیوں کی وجہ سے رکاوٹ بنی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں