اسلام آباد(پی این آئی)پٹرولیم مصنوعات اور بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اسٹیل بھی مہنگا کر دیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں لوہے کی بڑھتی قیمتوں اور ڈالر مہنگا ہونے سے لوکل مارکیٹ میں سریا مہنگا ہو گیا ہے۔صدر آئرن اسٹیل مرچنٹ نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں لوہے کی بڑھتی ہوئی قیمت، ڈالر مہنگا ہونے اور بجلی کی قیمت بڑھنے کے باعث مقامی مارکیٹ میں سریے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔انھوں نے کہا کہ اسٹیل کی قیمتوں میں ڈھائی ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد سریے کی قیمت 2 لاکھ 66 ہزار روپے فی ٹن ہو گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں