ڈالر سستا ، روپے کی قدر میں اضافہ ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اتر چڑھاؤ جاری رہا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا اور ڈالر 19 پیسے اضافے کے ساتھ 286 روپے 64 پیسے پر بند ہوا۔ آج منگل کے روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے اور ڈالر کی قیمت میں 39 پیسے کمی ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close