بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس فراہمی کا لائسنس جاری کر دیا گیا

لاہور(آئی این پی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا نے)قائداعظم بزنس پارک اور بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس کی فراہمی کے لئے پیڈمک کو لائسنس جاری کردیا۔ پیڈمک گیس کی فراہمی کا اختیار حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی ڈویلپر کمپنی بن گئی۔پیڈمک کی جانب سے قائداعظم بزنس پارک میں 2 ارب روپے کی لاگت سے گیس کا انفراسٹرکچر بچھایا گیا ہے۔ قائداعظم بزنس پارک میں 65 ایم ایم سی ایف ڈی تک گیس فراہم کی جائے گی۔

بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ میں 10 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جائے گی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پیڈمک علی معظم سید نے کہا کہ پیڈمک ون ونڈو آپریشن کے ذریعے صرف ایک درخواست پر صنعتکاروں کو ان کو ضرورت کے مطابق گیس فراہم کرے گی،گیس کی بلنگ اوگرا کے نوٹیفائیڈ ریٹس کے مطابق کی جائے گی،دونوں زونز میں صنعتکاروں کو حکومت کی منظور شدہ پرائیوٹ کمپنیوں سے بھی گیس کی فراہمی کا بندوبست کیا گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں