لاہور (پی این آئی) عوام کو ایک اور مہنگائی کا جھٹکا۔۔ حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا ہے ۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 23.86 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد فی کلو قیمت 201.15 ہوگئی ہے۔
ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 281.51 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 2373.64 روپے ہوگئی ہے ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کی دھمکی دی تھی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں