اسلام آباد (پی این آئی) پاک سوزوکی کمپنی نے موٹر سائیکل پلانٹ بند کردیا ،پاک سوزوکی کمپنی نے موٹر سائیکل پلانٹس 16 روز کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان پاک سوزوکی کے مطابق پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ انونٹری میں کمی کی وجہ سے کیا گیا ہے، موٹرسائیکل پلانٹ 31 جولائی سے 15 اگست تک بند رہیں گے ، آٹوموبائل پلانٹ آپریٹ جاری رہے گا ۔ ترجمان پاک سوزوکی کا مزید کہنا تھا کہ آٹو سیکٹر کی درآمدات پر عائد پابندیوں کی وجہ سے کمپنی کو انونٹری کی قلت کا سامنا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں