چینی زخیرہ اندوزوں کیخلاف گھیرا تنگ، بڑی سزا کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی )پنجاب حکومت کی جانب سے چینی کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چینی کی بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی تیاری شروع کردی گئی۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں پنجاب فوڈ سٹف آرڈر 2023 کا نفاذ کردیا گیا۔ہم نیو زکے مطابق  نوٹیفیکیشن کے مطابق بلیک مارکیٹنگ کیلئے رکھی گئی چینی ضبط ہوگی جبکہ ضبط شدہ چینی کو مقررہ قیمت پر فروخت کرکے رقم خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔

اسی کے ساتھ ساتھ بلیک مارکیٹنگ میں ملوث شوگر مل مالک اور ڈیلر کے خلاف بھی مقدمات درج ہوں گے۔نوٹیفیکیشن میں یہ بھی بتایا گیا کہ بلیک مارکیٹنگ کی سزا 3 سال قید بامشقت ہوگی۔ کین کمشنر کو چینی کی ایکس مل قیمت کے تعین کا اختیار جبکہ ڈپٹی کمشنر کو چینی کی خوردہ قیمت کا اختیار دے دیا گیا۔ پنجاب فوڈ سٹف آرڈر 2023 کے مطابق حکومت پنجاب کے مختلف افسران کو چھاپہ مارنے کے اختیارات بھی دے دیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close