سستا ہونے کے چند گھنٹوں بعد ڈالر مہنگا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کے بعد اضافہ ہونے لگا، کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز کاروبار کے آغاز کے دوران  روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت گر گئی تھی ، تاہم کچھ ہی گھنٹو ں بعد انٹربینک میں ڈالر 28 پیسے مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد ڈالر 286 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 929 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، دو سال بعد 100 انڈیکس 48 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close