ایل پی جی انڈسٹری نے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) ایل پی جی ڈسڑی بیوشن ایسوسی ایشن نے کل سے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے ۔ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مطالبات کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے جزوی ہڑتال کی جارہی ہے اگر اب بھی حکومت کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہ آیا تو مکمل ہڑتال کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے جس کی وجہ سے تمام علاقوں میں من مانے دام پر ایل پی جی فروخت کی جارہی ہے ، حکومت سے کئی بار مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایل پی جی کی بلیک مارکیٹ کو روک کر قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے لیکن حکومت کی جانب سے تاحال کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close