کراچی (پی این آئی) عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں چاول کی قلت شدت اختیار کرگئی ہے۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد چاول کی برآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ متحدہ عرب امارات نے بھی چاول کی برآمدات 4 ماہ تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔یہی وجہ ہے کہ چاول کی برآمدات پر پابندی سے عالمی سطح پر چاول کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیاہے۔۔۔
اس حوالے سے بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ چاول کی برآمدات پر پابندی کا فیصلہ ملک میں بڑھتی قیمتوں کو قابو کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ پابندیوں کے بعد امریکا میں چاول کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جہاں دکانوں، اسٹورز اور مارکیٹوں پر چاول ملنا بند ہوگئے ہیں۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں