عالمی مارکیٹ میں تیل قیمتیں پھر بلند ہوگئیں

کراچی (پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں تیل قیمتیں پھر بلند ہوگئیں۔۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 1.31 ڈالر اضافہ ہو گیا جس کے بعد فی بیرل قیمت بڑھ کر 80 ڈالر ہو گئی۔ برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 1.32 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد فی بیرل قیمت بڑھ کر 84 ڈالر ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں