آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ، شرح سود بڑھائے جانے کا امکان

کراچی (پی این آئی) آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ، شرح سود بڑھائے جانے کا امکان۔۔ آئی ایم ایف کے مطالبے پر پاکستان میں شرح سود 23 فیصد تک بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 31 جولائی کو طلب کیا ہے جس کے بعد نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔اس وقت ملک میں شرح سود 22 فیصد مقرر ہے، صنعتکار اور تاجر طبقہ شرح سود میں کمی کا تقاضا کر رہے ہیں۔ اگر شرح سود بڑھائی گئی تو مزید مہنگائی ہونے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close