سرکاری ادارے نے رواں ہفتے مہنگائی میں اضافے کی تصدیق کر دی، کون سی اشیاء خوردونوش کتنی مہنگی ہوئیں؟ جانیئے

اسلام آباد (پی این آئی) قیمتوں کا جائزہ لینے والے سرکاری ادارے ادارہ شماریات کا کہنا ہےکہ رواں ہفتے کے دوران مرچ ، ٹماٹر، پیاز ، آلو ، ایل پی جی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جن اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ان میں مرچ 28.98 فیصد ، ٹماٹر 19.71 فیصد ، انڈے 4.77 فیصد، ایل پی جی 4.12 فیصد ، لہسن 3.09 فیصد ، پیاز 2.58 فیصد، گڑ 2.18 فیصد، آلو 2.09 فیصد اور بجلی کی قیمت میں 20.98 فیصد اضافہ ہوا۔۔۔۔۔

ادارے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں 3.73 فیصد اضافہ ہوا جس سے مہنگائی کی شرح 29.21 فیصد رہی۔۔۔۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے 20ا شیاء مہنگی اور 7 سستی ہوئیں جب کہ 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔۔۔۔ رپورٹ کے مطابق جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں کیلے کی قیمت میں 5.36 فیصد، چینی 1.15 فیصد، گھی 0.93 فیصد، خوردنی تیل 0.89فیصد ، گندم کا آٹا 0.17فیصد اور دال مونگ کی قیمت میں 0.16 فیصد کمی ہوئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں