مالی بحران کے باعث پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ

کراچی(آئی این پی)پی آئی اے کے مالی بحران کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اکاونٹ منجمد ہونے کی وجہ سے قومی ائیرلائن ادائیگیوں سے قاصر ہے۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن مالی بحران کا شکار ہے جس کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، اکاونٹ منجمد ہونے کے سبب قومی ائیرلائن ادائیگیوں سے قاصر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے پی ایس او کو 24 ارب سے زائد کی ادائیگی کرنی ہے، قومی ایئرلائن کی جانب سے آخری ادائیگی 25 جولائی کو 156ملین روپے کی گئی تھی۔مالی بحران کا سامنا کرنے کے باعث 156 ملین روپے کی ادائیگی میں بھی کئی روز کی تاخیر کی گئی تھی۔واضح رہے کہ پی آئی اے کے چیف فنانشل آفیسر نے پی ایس او کو یقین دہانی کرائی تھی کہ آج ادائیگی کر دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close