اسلام آباد(پی این آئی) تیل و گیس کی دریافت میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،ترجمان ماڑی پٹرولیم کے مطابق ماڑی پٹرولیم نے دوسرے ہاریزنٹل کنویں کی کامیاب ڈرلنگ سے گیس دریافت کی۔
ہاریزنٹل ڈرلنگ کے باعث کھدائی کی لاگت میں 17 فیصد بچت ہوئی۔نئی دریافت سے گیس سسٹم میں شامل ہونا شروع ہو گئی۔ماڑی پٹرولیم نے پانچ سال میں قومی خزانے میں 366 ارب روپے جمع کرائے۔کمپنی کی تیار کردہ مصنوعات کے باعث 11 ارب ڈالر کی درآمدات کی بچت ہوئی۔خیال رہے کہ 01 جون 2022ء کو شمالی وزیرستان میں بنوں ویسٹ بلاک سے تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے تھے۔ 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300 بیرل یومیہ تیل کی بڑی دریافت کی گئی ۔ترجمان ماڑی پٹرولیم کے مطابق شمالی وزیرستان میں تیل وگیس کی پہلی دریافت ہے۔نئی دریافت سے تیل وگیس کی طلب پوری کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ نئی دریافت سے ملک میں ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ترجمان کے مطابق مقامی وسائل کی دریافت سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بچت ہوگی۔قبل ازیں رواں سال جنوری میں خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت کیے گئے تھے۔
وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ اس دریافت کا اندازہ گذشتہ ایک دہائی میں سب سے بڑا قرار دیا جا رہا ہے۔جنگ نیوز کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنی او جی ڈی سی ایل نے کے پی کے میں لکی مروت کے قریب ولی بلاک میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے۔ وزارت توانائی کے اعلیٰ ذرائع کے مطابق اس دریافت کا اندازہ گذشتہ ایک دہائی میں سب سے بڑا قرار دیا جا رہا ہے۔ولی بلاک کے ذخائر کو ناشپا فیلڈ میں پائے جانے والے ذخائر کے برابر سمجھا گیا ہے۔ ناشپا کے ذخائر 95 ایم ایم بی او ای کے برابر ہیں۔ایک بار ولی بلاک کم از کم 9-10 کنوؤں کے ساتھ تیار ہو جائے۔ تب ملک 100-150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کر سکے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں