فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے پہلی ششماہی مالیاتی نتائج کا اعلان

راولپنڈی (پی این آئی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (FFC) نے اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 30 جون 2023 کو ختم ہونے والی مدت کے لیے اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی نے مہنگائی کی بلند سطح، موجودہ روپے کی قدر میں کمی اور اضافی سپر ٹیکس کے نفاذ کے باوجود گزشتہ سال کے 9.60 ارب روپے کے مقابلے میں 13.08 ارب روپے کا اب تک کا سب سے زیادہ ششماہی منافع کمایا ہے ۔

کمپنی کی فی حصص آمدنی 10.28 روپے رہی تاہم ڈالر کے لحاظ سے منافع 8 فیصد کم ہو کر 48 ملین امریکی ڈالر رہ گیا جو گزشتہ سال 52 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں تھا۔
بڑھے ہوئے منافع کی وجہ انتظامیہ کی طرف سے لاگو لاگت کو بہتر بنانے کے اہم اقدامات اور آپریشنل کارکردگی بڑھانے کے اقدامات ہیں۔
کمپنی نے گزشتہ سال کی نسبت 1,278 ہزار ٹن پیداوار کی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ کھاد کی صنعت میں یوریا کی فروخت کی قیمتیں نمایاں طور پر مختلف ہوتی ہیں، لوکل اور بین الاقوامی مارکیٹ کے مقابلے میں FFC مارکیٹنگ یوریا کی فی بوری قیمت 2,565 روپے ہے جو سب سے کم ہے – اوسط مارکیٹ کی فی بوری قیمت تقریباً 3,000 روپے فی بیگ اور بین الاقوامی قیمت 5,700 روپے ہے –
کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس مدت کے لیے 3.15 روپے فی حصص کے دوسرے عبوری ڈیویڈنڈ کا بھی اعلان کیا جس کی مجموعی تقسیم 7.41 رہی –

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں