اب ملے گی سستی بجلی، کے الیکٹرک کا 35 فیصد کنٹرول ایشیا پاک کو مل گیا

اسلام آباد (پی این آئی) کراچی الیکٹرک کے بڑے انویسٹر کے شیئرز ہولڈرز میں اہم ترین تبدیلی ہوئی ہے،نئی پیش رفت میں کے ای کے اہم اور سب سے بڑے شراکت دار آئی جی سی ایف کا کنٹرول ایشیا پاک انویسٹمنٹ نے حاصل کرلیا ہے۔ کے ای کے چھیاسٹھ فیصدشیئرز کے ای ایس پی کے پاس ہیں،کے ای ایس پی میں ترپن فیصدحصہ آئی جی سی ایف کا ہے۔ نئی پیش رفت کے تحت کے الیکٹرک کا پینتیس فیصد کنٹرول ایشیا پاک کے پاس آگیا ہے،کے الیکٹرک کے دیگر دو انویسٹرز سعودیہ کے الجومے اور کویت کے نیشنل انڈسٹریز گروپ کے پاس کمپنی کے اکتیس اعشاریہ دو فیصد شیئرز ہیں، کے ای کے تینتیس اعشاریہ چھ فیصد شیئرز حکومت پاکستان کے پاس ہیں۔

ایشیاپاک نے قانون کے مطابق آئی جی سی پی کے شیئرز کیمین آئرلینڈز کی آف شور کمپنی کے ذریعے حاصل کئے،ایشیا پاک انویسٹمنٹ نے کے ای کے براہ راست کنٹرول کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں۔سربراہ ایشیا پاک انویسٹمنٹ شہریار چشتی نے ہم نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ہمارا ہدف کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی فراہم کرنا ہے، کوشش ہوگی شہریوں کو آدھی قیمت پر بجلی مہیا کریں۔ تھر کول سے سستی بجلی حاصل کریں گے۔شہر کے اطراف میں سولر اور ونڈ انرجی کے ذریعے بھی بجلی پیدا کی جائے گی، واضح رہے کہ شہریار چشتی ڈائیو بس سروس کے بھی مالک ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close