اسلام آباد (پی این آئی) نیپرا نے 24 گھنٹوں کے اندر مہنگائی کے ستائے عوام پر دوسرا بجلی بم گرا دیا، ایک بار پھر بجلی 1.81 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 24 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، صارفین سے اگست کے بلوں میں وصولی کی جائیگی ۔حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں نیا اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ جون میں پانی ، کوئلے سے کم سستی بجلی پیدا کی گئی ۔
چائنا پاور ساہیوال کول پاور پلانٹ کم چلائے گئے۔ نیپرا کے مطابق درآمدی ایل این جی اور مہنگے فرنس آئل سے زیادہ بجلی پیدا کی گئی ۔ جون میں درآمدی ایل این جی سے 10.3 فیصد زیادہ بجلی پیدا کی گئی۔ جون میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 95 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں