فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ۔۔ ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے، نئی قیمت 220 روپے فی کلو ہوگی۔ پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 310 روپے مہنگا ہوگیا۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ حکومت اور اوگرا سرکاری قیمت پر گیس دستیاب کرنے میں ناکام ہوگئی, ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے, ملک میں کسی جگہ سرکاری قیمت پر گیس دستیاب نہیں، گیس مافیا نے اوگرا کی جاری کردہ قیمت ماننے سے انکار کر دیا ہے۔عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ غریب ایل پی جی دکانداروں کے خلاف آپریشن بند کیا جائے اور پلانٹوں سے سرکاری قیمت پر ایل پی جی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close