خریداروں کیلئے اچھی خبر، سونا مزید کتنا سستا ہوگیا؟

کراچی (پی این آئی) خریداروں کیلئے اچھی خبر ۔۔۔ پاکستان میں سونے کی قیمت میں 800 روپے فی تولہ کمی واقع ہوئی ہے ۔

 

 

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے کی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 24 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 685 روپے کی کمی کے بعد 1لاکھ 92 ہزار 473 روپے ہوگئی ہے ۔ عالمی منڈی میں سونا 5 ڈالر فی اونس کی کمی سے 1960 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں