اسلام آباد (پی این آئی) کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا رحجان برقرار ہے،انٹربینک میں امریکی ڈالر 28 پیسے مہنگا ہوگیا۔ کاروباری دن کے آغاز پر طلب پر ڈالر 288 روپے سے تجاوز کرگیا،نٹربینک میں ڈالر 287.92 روپے سے بڑھ کر 288.20 روپے پر پہنچ گیا ،ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی خام مال کی طلب پر روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں