نوجوانوں کے لیے اچھی خبر، یوتھ بزنس لون پروگرام کیلئے 10 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور

اسلام آباد(آئی این پی)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم یوتھ بزنس لون پروگرام کیلئے 10 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دیدی۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم کے یوتھ بزنس لون پروگرام کیلئے 10 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور لی گئی۔وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی نے 25 نئی دواوں کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل پرائس مقررکرنیکی منظوری دیدی،ایس ڈی جیز پروگرام کیلئے 47 ارب 14 کروڑ روپے کی گرانٹ منظورکی گئی ہے ، یہ رقم چاروں صوبوں میں خرچ کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاور ڈویژن کی ترقیاتی اسکیمزکیلئے 2 ارب 72 کروڑ روپے اورپنجاب میں گیس اسکیمزکیلئے 8 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔اس کے علاوہ مختلف ایجنسیز،صوبوں اور علاقوں کو 24 لاکھ 88 ہزارمیٹرک ٹن گندم کی فراہمی کی منظوری دی گئی ہے،اس سال 50فیصد گندم پاسکو اور باقی درآمدی اسٹاک سے فراہم کی جائے گی۔گندم وصول کرنیوالے اداروں کو تمام چارجز مکمل ادا کرنے اورصوبائی حکومتوں کو پاسکو کو 149 ارب روپے کے واجبات بھی ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق ایکسپورٹ پروسسنگ زون اتھارٹی رولز میں ترمیم کی بھی منظوری ، ٹیرف ایریا سے ایکسپورٹ پروسسنگ ایریاز میں تعمیراتی سامان درآمد کرنے کی اجازت ہوگی،اس مقصد کیلئے فارن کرنسی کے بجائے لوکل کرنسی استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close