بجلی کے بعد گیس ٹیرف بھی بڑھانے کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) گیس صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کے بعد گیس مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

 

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے گیس ٹیرف بڑھانے کی منظوری دے دی،سوئی ناردرن صارفین کیلئے گیس کی قیمت 50 فیصد تک بڑھانے کی منظوری دی گئی،جبکہ سوئی سدرن صارفین کیلئے گیس کے نرخ میں 42 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی۔سوئی نادرن صارفین کیلئے گیس نرخ 415 روپے 11 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دی گئی،اسی طرح سوئی سدرن کے صارفین کیلئے نرخ 417 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دی گئی۔ اگر حکومت اس اضافے کی مںظوری دیتی ہے تو سوئی نادرن کے صارفین کا فی ایم ایم بی ٹی یو ریٹ 1238 روپے 68 پیسے ہو جائے گا،جبکہ سوئی سدرن کے صارفین کیلئے نرخ فی ایم ایم بی ٹی یو 1350 روپے 68 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا۔اوگرا نے ریونیو ضرورت پوری کر کے حکومت کو بھجوا دیں،حکومت اوگرا کی منظوری کے بعد قیمتوں کو بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ اوگرا نے یہ ریونیو ضروریات کا تعین مالی 24۔2023ء کیلئے کیا تھا،حکومت کی منظوری کے بعد صارفین کیلئے گیس کے نرخوں میں اضافہ ہو جائے گا۔

 

 

 

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے گیس مہنگی ہونے کی خبروں کی تصدیق کی تھی،انہوں نے کہا تھا کہ گیس کی قیمت میں اضافہ تو ہو گا،مہنگی گیس لیکر سستی کیسے فروخت کر دیں؟ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کوشش ہو گی غریب صارفین پر بوجھ نہ ڈالا جائے،0 اعشاریہ 9 مکعب میٹر سے زائد گیس استعمال کرنے والے صارفین کیلئے گیس مہنگی ہو گی۔جبکہ پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمتوں پر ورکنگ سے متعلق اوگرا کو آگاہ کیا تھا جس کے تحت بجلی ٹیرف کے بعد گیس ٹیرف میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close